12 مئی ، 2013
میران شاہ …میران شاہ میں مسافر بس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے13افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے سیکیورٹی زرائع کے مطابق مسافر کوچ میران شاہ کے علاقے میر علی جارہی تھی کہ گاوٴں ذاکر خیل کے قریب کوچ میں گیس سلنڈر پھٹ گیا جس کے نیتجے میں 13 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے،زخمی میں چار سال کا بچہ بھی شامل ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں صرف مرد شامل ہیں ،زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ۔