Geo News
Geo News

پاکستان
12 مئی ، 2013

حکومت سازی: عمران، فضل الرحمان اور نواز شریف کا منور حسن سے رابطہ

حکومت سازی: عمران، فضل الرحمان اور نواز شریف کا منور حسن سے رابطہ

پشاور … خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے عمران خان، مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف نے امیر جماعت اسلامی سید منور حسن سے رابطے کئے ہیں۔ ترجمان جماعت اسلامی اسرار اللہ ایڈووکیٹ نے جیو نیوز کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سربراہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے سید منور حسن سے ٹیلی فون پر رابطے کئے ہیں، تاہم جماعت اسلامی کس پارٹی سے حکومتی اتحاد کر ے گی اس کا فیصلہ پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کرے گی۔ اسرار اللہ ایڈووکیٹ کے مطابق جماعت اسلامی کی صوبائی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس کل پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :