13 مئی ، 2013
کوئٹہ …جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ نے بلوچستان میں قومی اسمبلی کے2اورصوبائی کے6حلقوں کانتیجہ تسلیم کرنے سے انکارکردیا ہے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں جے یو آئی کے رہنماء حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ا ین اے 259،این اے 260 اورپی بی ون، پی بی دو، پی بی تین، پی بی چار، پی بی پانچ اور پی بی چھ کے نتائج ہمیں قبول نہیں، ان کا الزام تھا کہ آزاد الیکشن کمیشن کی چھتری کے نیچے دھاندلی کا منصوبہ دو سال پہلے تیار کرلیاگیا تھا،ان کا مطالبہ تھا کہ کوئٹہ میں ڈالے گئے ووٹوں کا نادرا ریکارڈ کے ذریعے تصدیق کراکر پھر سرکاری نتائج کا اعلان کیاجائے۔