12 مئی ، 2013
کوئٹہ …جمعیت علما اسلام نظریاتی نے بھی صوبے میں انتخابات کو مسترد کردیا۔ جمعیت علما اسلام نظریاتی کے امیر مولانا عصمت اللہ نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن ہوا ہے۔ مولانا عصمت اللہ نے کہا کہ الیکشن کے دوران ٹھپہ مافیا سرگرم رہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انتخابی ہدایات پر عمل نہیں ہوا۔