پاکستان
08 مارچ ، 2012

توہین عدالت کیس،بابر اعوان پیش ہوتے تو بہتر ہوتا، اعتزاز احسن

توہین عدالت کیس،بابر اعوان پیش ہوتے تو بہتر ہوتا، اعتزاز احسن

اسلام آباد… توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم کے وکیل چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ توقع تھی کہ بابر اعوان پیش ہوں گے، وہ پیش ہوتے تو بہتر ہوتا۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابر اعوان کو وکیل کے طورپر نہیں وزیر قانون کے طور پر بلایاجارہاتھا، ان کے پیش ہونے سے وزیر اعظم کو آسانی ہوتی۔ اٹارنی جنرل کی نرگس سیٹھی پر جرح کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے چاقوچھریاں نہیں چلانی تھیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا وزیراعظم 21 مارچ کو خود پیش ہو سکتے ہیں، 5مارچ سے باقاعدہ جرح شروع ہو گی۔

مزید خبریں :