Geo News
Geo News

پاکستان
15 مئی ، 2013

سرفراز شاہ قتل کیس میں مدعی کی ملزمان سے صلح کی درخواست

سرفراز شاہ قتل کیس میں مدعی کی ملزمان سے صلح کی درخواست

کراچی…سندھ ہائی کورٹ میں سرفراز شاہ قتل کیس میں مدعی نے ملزمان سے صلح کی دخواست دائر کردی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ سرفراز شاہ قتل کی سماعت کررہا ہے۔ مدعی سالک شاہ نے سرفراز شاہ قتل کیس میں ملزمان سے صلح کی درخواست دائر کی ہے۔ مقتول سرفراز شاہ کو رینجرز نے کراچی کے باغ ابن قاسم میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ملزمان میں کانسٹیبل شاہد ظفر کو سزائے موت اور محمد افضال ، ایس آئی بہادر رحمان ، لانس نائیک لیاقت علی ، ڈرائیور منٹھار علی ، کانسٹیبل توقیر اور شہری حکومت کے سیکورٹی گارڈ افسر خان کو عمر قید کی سزائیں سنائی گئی تھی۔

مزید خبریں :