16 مئی ، 2013
کابل…افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیرملکی فوجیوں کے قافلے پر خود کش کار بم دھماکے میں6افراد ہلاک متعدد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جاریاہے۔ کابل پولیس چیف محمد ایوب سلنگی کے مطابق کابل میں پارلیمنٹ کے سامنے غیرملکی فوجیوں کے قافلے کونشانہ بنایا گیا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ عمارتیں لرزا ٹھیں۔تقریبا 10 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔