16 مئی ، 2013
لاہور…مسلم لیگ نون کے رہنما اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معاشی بحران سے نجات اولین ترجیح ہوگی ، ایسی حکومت قائم کرینگے جو حقیقی معنوں میں وفاق کی نمائندہ ہوگی۔ رائیونڈ میں پارٹی میں شامل ہونے والے نومنتخب ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ سیاست صرف خواب دیکھنے اور دکھانے کا نام نہیں بلکہ عوام کی خدمت کانام ہے۔ انکا کہناتھاکہ پنجاب میں الیکشن کے نتائج نون لیگ کی خدمت کا اعتراف ہیں جمہوریت کے استحکام اور ترقی کے اہداف پانے کیلئے حکومت کا استحکام لازم ہے۔