Geo News
Geo News

پاکستان
16 مئی ، 2013

وزیراعلیٰ جوان ہوگا،متحدہ سے اتحاد پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، وسان

 وزیراعلیٰ جوان ہوگا،متحدہ سے اتحاد پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا، وسان

کراچی …پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پھر سے سیاسی خواب دیکھنا شروع کردیے ہیں ،کہتے ہیں خواب میں بی بی آئیں اور بتایا کہ اب سندھ میں بوڑھا نہیں جوان وزیراعلیٰ ہوگا۔ کراچی میں اپنے گھر پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے منظور وسان نے بتایا کہ خواب میں دیکھا کہ بی بی شہید آئیں اورکہنے لگیں کہ اب سندھ میں گڈ گورننس ہوگی اور صوبے کا وزیراعلیٰ بوڑھا نہیں جوان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں غلطیاں اور کوتاہیاں ہوئی تھیں لیکن معاملات اب سے بہتر تھے۔ایک سوال پر منظور وسان نے کہا کہ ایم کیو ایم سے اتحاد کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید خبریں :