17 مئی ، 2013
کیف…یو کرائن میں زیورات کی چار روزہ نمائش شروع ہوگئی ہے جس میں شرکت کے لئے علاقائی ملکوں کے علاوہ یورپ سے بھی جیولر دارالحکومت کیفKiev پہنچے ہیں۔ کیف Kievمیں ہونے والی نمائش میں مختلف ڈیزائن اور رنگوں کے امتزاج کے ساتھ آراستہ کئی دوسری اشیا بھی رکھی گئی ہیں۔ روایتی زیورات بھی 20 سے 30 فیصد ڈسکاوٴنٹ کے ساتھ فروخت کئے جار ہے ہیں۔ زیورات ، دستکاریاں ، چاندی سے بنائی گئی شطرنج ، ڈیسک لیمپ اور ایسٹر ایگ بھی نمائش میں پیش کیے گئے ہیں۔ رعائتی قیمتوں پر دستیاب جیولری کی نمائش 4 روز تک جاری رہے گی۔