17 مئی ، 2013
کراچی …ملک کے بیشتر شہروں میں گرمی نے شدید صورت اختیار کرلی ہے ،اور لوگوں کا بْرا حال کر رکھا ہے ۔ لاڑکانہ میں درجہ حرارت 51سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔سندھ میں گرمی کے باعث لوگوں نے نہروں کا رخ کرلیا ،دوپہر کے وقت سڑکوں پر سناٹا رہتا ہے،کوئی ٹھنڈے مشروبات پی کر گرمی کو کم کررہا ہے تو کوئی سایا دار درختوں کے نیچے سو کر کچھ دیر آرام کرلیتا ہے۔آج سب سے زیادہ درجہ حرارت لاڑکانہ میں 51سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔جبکہ موہنجودڑو 50، سکھر 48،نوابشاہ میں 47 ،حیدرآباد میں 46، چھور اور مٹھی میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،لاہور میں درجہ حرارت43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ، شدید گرمی اور دھوپ کے باعث سڑکوں پر رش کم ہوگیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی سندھ اور جنوبی پنجاب شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر ہیں اور ایک روز بعد پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں ،جنوبی خیبر پختوخوا ور بلوچستان شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر آجائیں گے،جبکہ گرمی کی موجودہ لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔