Geo News
Geo News

پاکستان
17 مئی ، 2013

انتخابات میں دھاندلی کی گئی ، نتائج تسلیم نہیں کرتے،جے یو آئی

پشاور… پشاور میں جمعیت علماء اسلام ف نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف صوبائی اسمبلی تک احتجاجی ریلی نکالی ریلی،جس کی قیادت سینٹر غلام علی اور دیگر رہنما کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء کو صوبائی اسمبلی کے چوک پر روک لیا گیا۔ اس موقع شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ مقررین نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا میں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔دریں اثناء جمعیت علمائے اسلام نے مبینہ دھاندلیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔جس کی قیادت کے صوبائی رہنماوٴں مولانا تاج محمد ناہیوں، حافظ خالد حسن دھامر ہ اور حافظ جہانگیری نے کی۔ان کا کہنا تھاکہ سندھ بھر میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کی گئی ۔الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز پر خفیہ کیمر ے لگانے کا اعلان کیا تھا۔ مگر پولنگ ایجنٹس کو وہاں بیھٹنے ہی نہیں دیا گیا اور جعلی ووٹ ڈالے گئے۔ ان کا مطالبہ تھاکہ جن حلقوں میں دھاندلیوں کے ثبوت فراہم کئے گئے ہیں وہاں دوبارہ الیکشن کرائے جائیں۔

مزید خبریں :