Geo News
Geo News

پاکستان
18 مئی ، 2013

نوازلیگ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس 20 مئی کو طلب

 نوازلیگ کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس 20 مئی کو طلب

اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے 20 مئی کو لاہور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے اجلاس میں مرکز، پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی،پہلے سو دن کی منصوبہ بندی، لوڈ شیڈنگ سے ریلیف اور بجٹ تجاویزپرگفتگو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مرکز میں جمیعت علمائے اسلام ف اور فنکشنل لیگ کے ساتھ اتحاد کے بارے میں بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں مسلم لیگ ن کے نومنتخب 140 کے قریب ارکان قومی اسمبلی کے علاوہ سینیٹرز اور مرکزی اور صوبائی عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے ساتھ مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیاجائیگا۔

مزید خبریں :