Geo News
Geo News

پاکستان
18 مئی ، 2013

شیخوپورہ ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں آتشزدگی، سرکاری ریکارڈ جل گیا

شیخوپورہ…شیخوپورہ میں ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں سرکاری ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹرز میں لگنے والی آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ،دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی جس نے آفس کو لپیٹ میں لے لیا ،آگ سے ہیڈ کوارٹر میں موجود سرکاری ریکارڈ جل خاکستر ہو گیا،آتشزدگی سے دو موٹر سائیکلیں بھی جل گئیں،اطلاع پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پایا۔

مزید خبریں :