18 مئی ، 2013
اسلام آباد…ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی نے شدت اختیار کرلی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر مزید چند دنوں تک بر قرار رہے گی۔ جھلسا دینے والی گرمی نے لوگوں کا بْرا حال کردیا ہے،گرمی سے بچنے کے لیے کچھ لوگوں نے نہروں کا رخ کرلیا، جیسے جیسے گرمی میں اضافہ ہورہا ہے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ بھی بڑھتی ہی جارہی ہے ۔آج سب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ اور موہنجوڈرو میں پڑی جہا ں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ،جبکہ بے نظیر آباد میں 50 ،دادو49،پڈعیدن،سبی ،رحیم یار خان ،جیکب آباد،بہاولپور اور سکھر میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا،جبکہ وسطی اور بالائی سندھ،جنوبی پنجاب اور وسطی بلوچستان کے اکثر شہروں میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم گرمی کی موجودہ لہر مزید چند روز تک بر قرار رہے گی ۔