Geo News
Geo News

پاکستان
18 مئی ، 2013

قومی اداروں کو منافع بخش بنائیں گے، شہبازشریف

قومی اداروں کو منافع بخش بنائیں گے، شہبازشریف

لاہور…مسلم لیگ نون کے رہنما اورپنجاب کے سابق وزیر اعلی ٰ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پی آئی اے،ریلوے ،اسٹیل ملز اوردیگر قومی اداروں کو اُن کے پاوٴں پر کھڑا کر کے منافع بخش بنائیں گے۔لاہور میں نومنتخب ارکان اسمبلی اور مختلف وفود سے ملاقات کے دوران شہبازشریف نے کہا قوم نے پرویزمشرف اور صدرزرداری کے ہاتھوں 13 برس زخم کھائے ، سابق حکومت کے دوران پی آئی اے،ریلوے ،اسٹیل ملز اوردیگر قومی اداروں کو تباہ کیاگیا، مسلم لیگ نون کی حکومت ان اداروں کو منافع بخش بنائے گی ۔ اُن کا کہناتھاکہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مختلف کمیٹیاں دن رات غوروخوض کررہی ہیں۔

مزید خبریں :