Geo News
Geo News

پاکستان
19 مئی ، 2013

کوئٹہ :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کوئٹہ …کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سریاب کے قریب منیر احمد مینگل روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایک شخص پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،ہلاک ہونے والے کی شناخت مدن لال کے نام سے ہوئی ہے،پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

مزید خبریں :