08 مارچ ، 2012
برازیل…سال 2011 میں لاطینی امریکا کی سب سے بڑی معیشت برازیل کی معاشی شرح نمو 2 اعشاریہ 7 فی صدر رہی جو کہ ماہرین کی توقعات سے بہت کم ہے۔ برازریل کے ادارہ شماریات کے مطابق سال 2011 کی تیسری سہ ماہی میں معیشت نے صفر اعشاریہ3 فی صد سے ترقی کی جب کہ سال 2011 کے لئے مجوعی طور پر میں 2اعشاریہ7 فی صد شرح نمو رہی جو کہ سال 2010 میں 7 اعشاریہ5 فی صد تھی۔تجزیہ کاروں کے مطابق صنعتی پیداوارمیں کمی اور یورپ میں جاری بحران کے باعث برازیل کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اس صورت حال کے پیش نظر برازیل کے مرکزی بینک نے شرح سود میں 75 بیسیس پوائنٹس کی کمی ہے برازیل میں اب شرح سود 9 اعشاریہ75 فی صد ہے۔ برازیل کے مرکزی بینک کی جانب سے پانچویں بار شرح سود میں کمی کی گئی ہے۔