صحت و سائنس
08 مارچ ، 2012

خام مال نہ ملا تو 600ادویات کی قلت ہوجائیگی، فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن

خام مال نہ ملا تو 600ادویات کی قلت ہوجائیگی، فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن

لاہور…فارما سیوٹیکل انڈسڑی نے خبردار کیاہے کہ ادویات کی تیاری کیلئے خام مال کا کوٹہ فوری جاری نہ ہوا تو 600سے زائد ادویات کی شدیدقلت پیدا ہوجائے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن کے رہنماطارق واجد نے کہا کہ ادویات میں استعمال ہونے والی نارکوٹکس کا کوٹہ فوری بحال نہ کیا گیا تو اسی ماہ کے آخر تک600 سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہوجائے گی۔ ان ادویات میں جان بچانے والی ، دماغی مریضوں کی ادویات بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ نارکوٹکس کا کوٹہ عام طورپرجنوری میں جاری کیا جاتا ہے لیکن اس بارجان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :