20 مئی ، 2013
لاہور… عمران خان کا کہناہے کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے کہ زہرہ شاہد کے قتل کے ذمہ دار الطاف حسین ہیں ، ایم کیوایم کا کہناہے کہ الزام لگاکر عمران خان ،،الطاف حسین سے نفرت کااظہار کررہے ہیں ، دونوں جماعتوں کی طرف سے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے عمران خان نے اسپتال سے وڈیو پیغام میں واضح کیا کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں کہ زہرہ شاہد کے قتل کے ذمہ دار الطاف حسین اور برطانوی حکومت ہے۔انہوں نے کراچی میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر آگے بڑھیں۔دوسری جانب ایم کیو ایم بھی احتجاج کا اعلان کرچکی ہے ، پریس کانفرنس میں رابطہ کمیٹی کے رکن فاروق ستار کا کہنا تھا عمران خان نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے الطاف حسین پر الزام لگایا ، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ردعمل کیلیے آئینی اور قانونی آپشن راستے اختیار کرے گی۔