Geo News
Geo News

پاکستان
20 مئی ، 2013

علیمہ خان زہرہ شاہد کے سوئم میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئیں

 علیمہ خان زہرہ شاہد کے سوئم میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئیں

کراچی…عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان زہرہ شاہد کے سوئم میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئیں۔کراچی ایئر پورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت ابھی اجازت نہیں دے رہی کہ وہ زہرہ آپا کے سوئم میں شرکت کے لئے کراچی آتے،تاہم ہم زہرہ شاہد کے سوئم میں شرکت کے لیے آئے ہیں ۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو دھمکیاں اب بھی مل رہی ہیں تاہم کارکنان تبدیلی کیلئے اٹھ کھڑے ہو ئے ہیں ۔ا یک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہا کہ زہرہ شاہد کے قتل کی ایف آئی آردرج کرانے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

مزید خبریں :