21 مئی ، 2013
ڈبلن…اسکاٹ لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے تمام تر توجہ آئرلینڈ کے خلاف میچز پر مرکوز کردی ہیں۔پاکستان ٹیم اس وقت ڈبلن میں موجود ہے جہاں گرین شرٹس اور میزبان ٹیم کے درمیان دو ون ڈے میچز ہونگے۔ان میچز کے بعد قومی ٹیم انگلینڈروانہ ہوجائے گی جہاں چھ جون سے چمپئنزٹرافی کامیلہ سجے گا۔ڈبلن کا موسم سرد ہے اور میچز کے دوران بارش کا بھی امکان ہے، لیکن قومی ٹیم کے نائب محمد حفیظ پرامید ہیں کہ ان میچز سے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔