21 مئی ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نے بیلٹ پیپرز پر انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کا سافٹ ویئر تیار کرنے کیلئے نادرا کو 9 کروڑ روپے فوری جاری کرنے کی منظوری دے دی، جب کہ نادرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ 10 روز میں نیا نظام وضع کرے۔ نگراں وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ سافٹ ویئر کی تیاری کے آلات کی خریداری کے لیے نادرا کو فوری طور پررقم جاری کی جائے اور نادرا 10 روز کے اندر بلیٹ پیپرز پر انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کیلئے اپنا نظام وضع کرے۔ نگراں وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ یہ نظام جدید نوعیت کا ہو، تاکہ بیلٹ پیپرز پر انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کا عمل جلد مکمل ہو سکے۔