Geo News
Geo News

پاکستان
22 مئی ، 2013

ججز نظربندی کیس ، مشرف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ججز نظربندی کیس ، مشرف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد…ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے درخواست کی سماعت کی، مشرف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ججز کی نظربندی کا کوئی حکم جاری کیا گیا توعدالت کے سامنے پیش کیا جائے ، پراسیکیوٹر عامر ندیم نے کہا کہ پرویز مشرف نے چیف جسٹس سمیت 60ججوں کو نظر بند کرکے فرائض کی انجام دہی سے روکا، یوسف رضا گیلانی نے ججز کی رہائی کے احکامات جاری کیے ، جس سے ثابت ہوتاہے کہ انہیں قید کرکے کام سے روکا گیا تھا، پرویز مشرف کے خلاف دہشت گردی کا کیس ہے اور جس جرم میں سزا دس سال ہو اس میں ضمانت منظور نہیں کی جاسکتی، جج نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید خبریں :