Geo News
Geo News

پاکستان
22 مئی ، 2013

بینظیر قتل کیس :مشرف نے 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے

بینظیر قتل کیس :مشرف نے 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے

راولپنڈی…سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں 20 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے ہیں جس کے بعد ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی ہے تاہم ججز نظر بندی کیس میں ضمانت مسترد ہونے کے باعث پرویز مشرف کو سب جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 20 مئی کو بے نظیر بھٹو قتل کیس میں دس دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض پرویز مشرف کی ضمانت منظورکی تھی۔ پرویز مشرف کی جانب سے آج ضمانتی مچلکے داخل کرائے گئے جس پر ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی ہے ، جو آج ہی جیل حکام کے حوالے کر دی جائے گیاور مشرف کو اس کیس سے ضمانت پر رہائی مل جائے گی، تاہم ججز نظر بندی کیس میں ضمانت مسترد ہونے کے باعث انہیں سب جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔

مزید خبریں :