22 مئی ، 2013
کوہاٹ …کوہاٹ میں دہشت گردی کی کوشش ناکام، پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے دو شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او کوہاٹ دلاور خان کے مطابق نواحی علاقے خرماتو میں ایک خفیہ اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں پر چھپایا گیا 17 کلو گرام بارودی مواد ، 20 گز ڈیٹونیٹنگ کارڈ قبضے میں لے کر دو شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا ، بارودی مواد دہشت گردی میں استعمال کیا جانا تھا ، پولیس نے واقعہ کی FIR تھانہ بلی ٹبگ میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے