23 مئی ، 2013
واشنگٹن…امریکانے ڈرون حملوں میں پہلی بار4امریکی شدت پسندوں کی ہلاکت کو تسلیم کرلیا ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا کا کہنا ہے کہ انور الواقی سمیت 4 امریکی شدت پسند ڈرون حملوں میں مارے گئے تھے ۔یہ امریکی شہری یمن میں مارے گئے جنہیں ڈرون حملوں کے ذریعے ہلاک کیا گیا۔2011ء میں انوارالاولاکی یمن میں ڈرون حملے میں ماراگیا تھا۔