Geo News
Geo News

کھیل
23 مئی ، 2013

ورلڈ ہاکی لیگ: 26 کھلاڑیوں کا اعلان، تربیتی کیمپ 29 مئی سے شروع ہوگا

ورلڈ ہاکی لیگ: 26 کھلاڑیوں کا اعلان، تربیتی کیمپ 29 مئی سے شروع ہوگا

لاہور … پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ ہاکی لیگ کیلئے 26 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ، تربیتی کیمپ 29 مئی سے ایبٹ آباد میں شروع ہو گا۔ ورلڈ ہاکی لیگ 29 جون سے 7 جولائی تک ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کھیلی جا ئے گی۔ لیگ کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ 29 مئی سے ایبٹ آباد جبکہ دوسرا مرحلہ 18 جون سے کراچی میں شروع ہو گا ۔ کیمپ کیلئے جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں عمران شاہ، عمران بٹ، محمد عمران، رضوان سینئر، فرید احمد، راشد محمود، محمد وقاص، شفقت رسول، حسیم خان، محمد عتیق، وسیم احمد، کاشف علی، شکیل عباسی، محمد عرفان، سلمان حسین، طلال خالد، سید سبطین رضا، عامر شہزاد، عمران جونیئر، مزمل بھٹی، کاشف علی، ارسلان قادر، محمد زبیر، زوہیب اشرف، یاسر زبیر اور ایوب علی شامل ہیں ۔

مزید خبریں :