Geo News
Geo News

پاکستان
23 مئی ، 2013

اسلام آباد میں دھرنا سیاست پر مثبت اثرات مرتب کریگا، شفقت محمود

اسلام آباد میں دھرنا سیاست پر مثبت اثرات مرتب کریگا، شفقت محمود

اسلام آباد…پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نیکہا ہے کہ کل ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنا ملکی سیاست پر مثبت اثرات مرتب کرے گا۔انھوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شفقت محمود نے مزید کہا کہ نادرا نے بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے دوبارہ گنتی کے سلسلے میں دس روپے فی ووٹ مانگے ہیں جو متوسط مالی حالت والے امیدواروں کیلیے بہت زیادہ ہیں ، ان کاکہناتھا کہ دوبارہ گنتی کے سلسلے میں الیکشن کمیشن اپنا اعتماد عوام پر بحال کرے، شفقت محمود کاکہنا تھا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری ،عمران خان کی عیادت کے لئے اسپتال آنا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر نہ آسکے اور فون پر عیادت کی۔

مزید خبریں :