23 مئی ، 2013
کراچی …سپریم کورٹ نے حالیہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں سے متعلق جماعت اسلامی کے امیدوار محمد حسین محنتی اور تحریک انصاف کے ابرار الحق کی درخواستیں خارج کر دیں اور ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جماعت اسلامی کے کراچی سے قومی اسمبلی کے لیے امیدوار محمد حسین محنتی اور نارووال سے قومی اسمبلی کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار ابرارالحق کی درخواستوں کی سماعت کی۔ یہ درخواستیں آئین کے آرٹیکل 184تین کے تحت تھیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں اگر درخواست گزاروں کو شکایت ہے تو وہ ازالہ کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ چیف جسٹس پاکستان نے جماعت اسلامی کے وکیل سے کہا کہ آپ نے تو الیکشن کا بائیکاٹ کیا ، اپ کا تو ریلیف مانگنے کا حق ہی نہیں بنتا۔