Geo News
Geo News

پاکستان
23 مئی ، 2013

12سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنا مجبوری ہے، لیسکو چیف انجینئرمحمد سلیم

لاہور … لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چف ایگزیکٹو انجینئر محمد سلیم کا کہنا ہے کہ لاہور ریجن میں بجلی کی طلب 4500 میگاواٹ کی ریکارڈ سطح پر چلی گئی ہے ، 12 سے 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنا مجبوری ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے چیف لیسکو انجینئر محمد سلیم نے کہا کہ گرمی بڑھنے سے بجلی کی طلب بھی کئی گنا بڑھ گئٍی ہے، لاہور کو 1900 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے جو ضرورت سے کہیں کم ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ نیشنل کنٹرول سینٹر بھی جبری لوڈشیڈنگ کر رہا ہے۔ لیسکو چیف نے کہا کہ 1300 فیڈرز میں سے صرف 35 لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں ۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کی کہ وہ بجلی کا غیر ضروری استعمال نہ کریں۔

مزید خبریں :