18 جنوری ، 2012
اسلام آباد … اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے میموگیٹ کے ایک مرکزی کردار منصوراعجاز کے خلاف پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرانے کی درخواست خارج کر دی۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنماء نے منصوراعجاز کے خلاف عوام کو حکومت کیخلاف اکسانے اور پاکستانی اداروں کو بدنام کرنے کے الزامات پر تھانے میں مقدمہ درج کرانے کی درخواست سیشن جج کو دی تھی، ایڈیشنل سیشن جج وجاہت حسین نے اسکی آج سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا اور دوپہر کو فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔