Geo News
Geo News

پاکستان
25 مئی ، 2013

کراچی میں17ویں ایگلیٹ کورس کے جوانوں کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ

کراچی میں17ویں ایگلیٹ کورس کے جوانوں کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ

کراچی…کراچی میں شہید بے نظیر بھٹو پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں 17ویں ایگلیٹ کورس کے جوانوں کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی ۔ پریڈ کے مہمان خصوصی آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ تھے۔شہید بے نظیر بھٹو ٹریننگ سینٹر سے 17 ویں ایگلیٹ پاسنگ آوٹ پریڈ کا آغاز کرتے ہوئے آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات میں پولیس اہلکار کے لیے ٹریننگ پروگرام فائدہ مند ثابت ہوگی۔اس پروگرام کے تحت وی آئی پی سیکیورٹی،وائٹل انسٹالیشن سیکیورٹی، خود کش حملے ،بم دھماکے سے بچنے کے طریقے اور اسٹریٹ کرائم سے مقابلہ کرنے کی بھی ٹریننگ دی گئی ہے۔

مزید خبریں :