25 مئی ، 2013
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کی معاشی اصلاحات کی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ سرکاری زمینوں کی فروخت اور نجکاری سے وسائل حاصل کئے جائیں۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ معاشی اصلاحات کی کمیٹی نے اپنی سفارشات میاں نواز شریف کو بھجوا دی ہیں۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ خزانہ خالی ہے معاشی اصلاحات کیلئے سرکاری زمینوں کی فروخت اور پرائیویٹائزیشن سے وسائل حاصل کئے جائیں۔ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ پرائیوٹ اور پبلک سیکٹر کے تعاون سے پی آئی اے کے جہاز اور ریلوے کی ٹرینیں منافع بخش روٹس پر چلائی جائیں۔