26 مئی ، 2013
لاہور…سندھ کے معرو ف سیاست دان ارباب غلام رحیم نے اپنی جماعت پیپلزمسلم لیگ کو مسلم لیگ ن میں ضم کرنے کااعلان کردیا۔ پیپلزمسلم لیگ کے سربراہ ارباب غلام رحیم نے آج جاتی عمرہ رائیونڈ میں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے ملاقات کی۔اس موقع پرانہوں نے اپنی جماعت کومسلم لیگ ن میں ضم کرنے کااعلان کیا۔ شہبازشریف نے کہاکہ وہ ارباب غلام رحیم کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہیں، ارباب غلام رحیم اوران کی جماعت کی مسلم لیگ ن میں شمولیت ،سندھ اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردارادا کرے گی۔