Geo News
Geo News

کھیل
28 مئی ، 2013

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کو کام سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیرمین پی سی بی ذکا اشرف کو کام سے روک دیا

اسلام آباد…اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کو کام سے روک دیا،فریقین کو نوٹس جاری ، ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا گیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے آرمی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ میجر ریٹائرڈ احمد ندیم سڈل کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ذکاء اشرف کا بطور چیئرمین پی سی بی انتخاب بدنیتی پر مبنی ہے ،انتخابات کیلیے تشکیل دیا گیا الیکشن بورڈ بھی غیر قانونی ہے ،بورڈ آف گورنرز میں پنجاب کی نمائندگی شامل نہیں، پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل بھی درست نہیں ، درخواست گزار نے استدعا کی کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ کا دوبارہ انتخاب کرایا جائے اور اس میں تمام سابق کرکٹرز کو بھی حصہ لینے کا موقع دیا جائے ۔درخواست میں سیکرٹری سپورٹس ، پاکستان سپورٹس بورڈ ، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور چیئرمین پی سی بی کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں :