دنیا
09 مارچ ، 2012

چین کی سائبرجنگ امریکی فوج کیلئے بڑا خطرہ ہو سکتی ہے،کانگریس کمیشن

واشنگٹن…امریکی کانگریس نے تشویش ظاہر کی ہے کہ چین کی سائبرجنگ امریکہ کی فوج کے لئے بھی خطرے کا باعث ہے،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کے امریکہ چین اقتصادی سکیورٹی جائزہ کمیشن نے اپنی جاری کی گئی ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چین کی فوج اپنی تمام تر توجہ انفارمیشن جنگ پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا کہ چین کی کمرشل کمپنیاں بعض غیر ملکی پارٹنروں کے ساتھ مل کر اپنے ملک کی فوج کو جدید ٹیکنالوجی اور تحقیقات فراہم کررہی ہیں ۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ چین کی سائبر جنگ اس وقت امریکی فوج کے لئے بہت بڑے خطرے کا باعث ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :