30 مئی ، 2013
کراچی …پیپلزپارٹی کے آغاسراج درانی 87ووٹ لے کر سندھ اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے، اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا ،ایم کیو ایم کے خواجہ اظہارالحسن کو 48ووٹ ملے،ن لیگ کے عرفان اللہ مروت نے18 ووٹ حاصل کیے ۔سندھ اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری ہوئی ، اسپیکر کے لیے پیپلزپارٹی کے آغا سراج درانی ، ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن اور مسلم لیگ ن کے عرفان اللہ مروت مدمقابل تھے ، پی پی کے آغاسراج درانی 87ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے، اعلان ہوتے ہی ارکان نے ایوان میں نعرے لگانے شروع کردیے ۔اس کے بعد نومنتخب اسپیکر کی حلف برداری ہوئی ، نثار کھوڑو نے سراج درانی سے حلف لیا۔رائے شماری میں کل 155ارکان نے حصہ لیا، ایم کیوایم کے امیدوار خواجہ اظہارالحسن کو 48 جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عرفان اللہ مروت کو 18ووٹ ملے جبکہ دو ووٹ مسترد کردیے گئے۔نئے اسپیکر سراج درانی نے نشست سنبھال لی ہے اور اب ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ان کی صدارت میں ہوگا۔