Geo News
Geo News

پاکستان
31 مئی ، 2013

پاک ایران گیس منصوبے کی وجہ سے حکومت نہیں بننے دی گئی،رضا ربانی

پاک ایران گیس منصوبے کی وجہ سے حکومت نہیں بننے دی گئی،رضا ربانی

کراچی…پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس منصوبے کی وجہ سے پیپلزپارٹی کی حکومت بننے نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گوادر اور گیس پائپ لائپ منصوبہ ترک کیا گیا تو خطے پر خطرناک نتائج مرتب ہوں گے۔کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ملک میں توانائی بحران پہلے سے بدتر ہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں تاخیر کی جارہی ہے،ن لیگ منصوبے کے لیے فوری اقدمات کرے۔سینیٹررضا ربانی کا کہنا تھاکہ ڈرون حملے خودمختاری پر حملہ ہیں،مسلم لیگ ن بھی ڈرون حملوں پرپوزیشن واضح کرے۔سینیٹررضا ربانی نے کہا کہ انتخابات کے بعد امریکا اور برطانیہ کے سفیروں کی بھاگ دوڑ شروع ہوگئی ہے لیکن اُنہیں سمجھ لینا چاہیے کہ اب وہ وائسرائے نہیں ہیں۔

مزید خبریں :