Geo News
Geo News

کاروبار
31 مئی ، 2013

سوئی ناردرن نے نادہندہ سرکاری محکموں ، اسپتالوں کے کنکشن منقطع کردیئے

سوئی ناردرن نے نادہندہ سرکاری محکموں ، اسپتالوں کے کنکشن منقطع کردیئے

لاہور…سوئی ناردرن گیس حکام نے ساڑھے سات کروڑ روپے کے نادہندہ سرکاری محکموں اسپتالوں کے گیس کنکشن منقطع کر دیئے ہیں۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان اویس باجوہ کے مطابق متعدد سرکاری کنکشن محکمے کے ایک 7 کروڑ 12 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں ان کو متعدد بار نوٹسز دیئے لیکن بل جمع نہ کرائے گئے بالاخر کاروائی کرنا پڑی ترجمان کا کہنا ہے کہ کاٹے جانے و الوں میں سرگودھا جیل ،پنڈی جنرل اسپتال ،پاک اٹامک انرجی کمیشن ،فیڈرل لاجز اسلام آباد ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ ،نیشنل ٹریننگ سینٹر جنرل اسپتال سرگودھا ،جنرل اسپتال جہلم ، جہلم جیل شامل ہیں۔

مزید خبریں :