31 مئی ، 2013
اسلام آباد…نگراں وفاقی وزیر قانون احمر بلال صوفی نے کہا ہے کہ کوئی عالمی قانون ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دیتا، پاکستان کے قانونی موقف پر تفصیلی پالیسی تیار کی ہے جو وزرات خارجہ کے حوالے کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے احمر بلال صوفی کا کہنا تھا کہ امریکی وزرات خارجہ نے ڈرون حملوں کی جو قانونی قانونی تو جیہات دی ہیں ، اس کے جواب میں پالیسی تیار کی گئی ہے ۔ پالیسی میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی طرح کی مداخلت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، القاعدہ یا کوئی اور جواز بنا کر امریکا پاکستان پر ڈرون حملہ نہیں کر سکتا۔ احمر بلال صوفی نے کہا کہ حکومتی مشینری کو دیکھنے کے بعد وہ پر امید ہیں کہ اگر کوئی کام کرنے والا ہو تو ملکی حالات چھ ماہ سے ایک سال کے اندر بدل سکتے ہیں ، عدالتی نظام کو بہتر کر دیا جائے تو عوام بھی پر امید ہو جائیں گے۔