Geo News
Geo News

پاکستان
01 جون ، 2013

جہلم:مسافر ویگن کے حادثے میں2مسافر جاں بحق،5زخمی

جہلم …جہلم کے قریب مسافر ویگن کے حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے ہیں ،ویگن کا ڈررائیور اور کلینر موقع سے فرار ہوگئے۔ راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر ویگن جی ٹی روڈ میں دینہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ،مسافر ویگن کے الٹنے سے 2مسافر جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے۔ریسکیو کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکواٹر اسپتال دینہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال جہلم منتقل کردیا ہے ،جبکہ ویگن کا ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہوگئے ہیں ،پولیس نے دونوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :