01 جون ، 2013
انقرہ…ترکی میں ہزاروں افراد دوسرے روز بھی حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں۔مظاہرین کو ترک وزیر اعظم کا مظاہرے فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ترکی کے شہر استنبول میں حکومت کے ترقیاتی منصوبے کے لئے درختوں کی کٹائی کے خلاف کئے جانے والے مظاہرے اب بھی جاری ہیں۔مظاہرین نے استنبول کے اہم علاقے تاک سِم کی شاہراہوں پر انہوں نے تجارتی مراکز میں پتھراوٴ کیا اورعمارتوں کے شیشے توڑدیئے۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔اس صورتحال میں ترک وزیر اعظم نے مظاہرے ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مظاہروں سے سیاحوں،پیدل چلنے والوں اور دکانداروں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پارک پراجیکٹ جاری رہے گا۔