01 جون ، 2013
جہلم …جہلم میں مسافروں سے بھری وین ٹائرپھٹ جانے سے الٹ گئی، حادثے میں چھ افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔مسافر وین اسلام آباد سے سیالکوٹ جارہی تھی، تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے سے دینہ تھانے کے سامنے الٹ گئی،حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے، امدادی ٹیموں نے لاشیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے، مرنیوالوں میں مسافر وین کا ڈرائیور اور کلینر بھی شامل ہیں۔