09 مارچ ، 2012
پشاور … خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کرامت اللہ نے کہا ہے کہ پشاور میں قائم بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے سینٹرز کو متحرک اور فعال بنایا جائے گا۔ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر کرامت اللہ نے کہا کہ غریب لوگوں کی خدمت ایک بڑی عبادت ہے۔ انہوں نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام سے وابستہ اہلکاروں کو تلقین کی کہ وہ لوگوں سے نرمی سے پیش آئیں کیونکہ بینظیر انکم کارڈ کے حصول کیلئے آنے والی خواتین نرمی کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور شہر میں قائم بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے مختلف سینٹروں کو متحرک اور فعال بنایا جائے گا۔