Geo News
Geo News

پاکستان
01 جون ، 2013

ن لیگ کا جے یو آئی ف کو وفاقی کابینہ میں صرف ایک وزارت دینے کا فیصلہ

ن لیگ کا جے یو آئی ف کو وفاقی کابینہ میں صرف ایک وزارت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد…پاکستان مسلم لیگ ن نے جمعیت علمائے اسلام ف کو وفاقی کابینہ میں صرف ایک وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ بھی اپنی مرضی کی وزارت۔ پنجاب ہاوٴس اسلام آباد میں میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنماوٴں کے مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جے یو آئی ف کو وفاقی وزارت ان کی مرضی سے نہیں بلکہ مسلم لیگ ن اپنی مرضی سے دے گی۔اس سے پہلے جے یو آئی ف کی طرف سے کشمیر کمیٹی کی سربراہی اور دو وفاقی وزارتوں کے مطالبے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں تاہم مولانا فضل ا لرحمان اس کی تردید کرتے رہے ہیں۔

مزید خبریں :