02 جون ، 2013
لاڑکانہ…لاڑکانہ کے شہر رتوڈیرو میں گھر کے باہر نصب بم پھٹنے سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق دھماکہ رتو ڈیرو کے علاقے نادر شاہ محلہ کے رہائشی غلام مصطفیٰ لغاری نامی شخص کے گھر کے باہر ہوا۔دھماکے سے گھر کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔