پاکستان
09 مارچ ، 2012

ایران گیس منصوبہ:پاکستان متبادل ذرائع پر غور کرے، نائب امریکی سفیر

ایران گیس منصوبہ:پاکستان متبادل ذرائع پر غور کرے، نائب امریکی سفیر

لاہور … نائب امریکی سفیر رچرڈ ہوگ لینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سے گیس منصوبے کے بجائے انرجی کے متبادل ذرائع پر غور کرے، ایران پر کئی سیاسی پابندیاں عائد ہیں، گیس منصوبہ کء سال تک مکمل نہیں ہوسکتا۔ پاکستان میں نائب امریکی سفیر رچرڈ ہوگ لینڈ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر سیاسی حالات کے باعث کئی پابندیاں عائد ہیں، پاک ایران گیس منصوبہ کئی سال تک مکمل نہیں ہوسکتااس لئے پاکستان توانائی کے متبادل ذرائع پر غور کرے۔ ہوگ لینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سولر، بائیو ٹیکنالوجی سے توانائی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی توانائی کے منصوبوں میں مدد کیلئے تیار ہے، امریکا کے پاس ٹیکنالوجی اور ماہرین بھی موجود ہیں ،ہم دونوں ممالک کے عوام کو اکٹھا کرناچاہتے ہیں ۔

مزید خبریں :