02 جون ، 2013
کراچی…جماعت اسلامی کاکارکن کے قتل اور کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرہ میں شامل لوگوں کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے کارکن عابد الیاس کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے،مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوگوں کو چن چن کر ماراجارہا ہے اور شہر کو قاتلوں کے حوالہ کردیا گیا ہے،اُن کا کہنا تھا کہ مظاہرہ کا بنیادی مقصد شہر کو قاتلوں سے پاک کرانا اور لوگوں کو بھتہ خوروں سے نجات دلانا ہے۔