03 جون ، 2013
بیجنگ … چین کے پولٹری پروسیسنگ فارم میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 119 ہوگئی ، حادثہ شمال مشرقی صوبے جی لین میں پیش آیا۔آگ لگنے سے تقریباً 300 ملازمین عمارت میں پھنس کر رہ گئے جن میں سے 100 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ آگ پر کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیوآپریشن کے دوران 119 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔